چاروں سیٹیں جیت سکتے تھے لیکن ہمارے 14 ایم پی ایز بک گئے: فاروق ستار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 14 ایم پی ایز کے بکنے کا اعتراف کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 6 ایم پی ایز ایک روز پہلے اور 8 نے گزشتہ روز خود کو بیچا۔ سینٹ الیکشن میں چاروں نشستیں جیت سکتے تھے۔ 14 ایم پی ایز پہلے ہی ایم کیو ایم کو چھوڑ چکے تھے، زیادہ نشستیں نہ جیتنے کی وجہ تنظیمی اختلافات نہیں ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشست پر جیتنا ممکن نہیں تھا۔