سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر سعودی عرب میں ن لیگی کارکنوں کا اظہار تشکر‘مسجد نبوی میں شکرانے کے نوافل ادا کئے
مدینتہ المنورہ (نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ الیکشن کے کامیاب انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوئی۔مسلم لیگی ممبران کی سینیٹ میں اکثریت نواز شریف پر اعتماد اور منی ریفرنڈیم تھا ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن مدینہ جاوید اقبال بٹ سعودی عرب ن لیگ کی تنظیم اور متحدہ عرب امارت نے مشترکہ طور پر کہا کہ کیپٹن شاہین خالد بٹ کی کامیابی اورسیز پاکستانیوں کی کامیابی علی الصبح سینیٹ انتخاب میں کامیابی کے لیے مسجد نبوی میں مسلم لیگی کارکنان نے نوافل ادا کیے سعودی عرب طائف سے ظفر اقبال۔نعیم اختر۔ڈاکٹر خورشہد جدہ سے چوہدری محمد اکرم۔ ریاض سے ڈاکٹر سعید۔ مدینہ منورہ سے ملک الی اعوان۔ محمد عظیم اشرفی۔محمد نذیربٹ۔فردوس جمال۔غلام بنی مدنی جبکہ دوبئی سے چوہدری خالد بشیر۔شارجہ سے غلام۔مصطفی مغل۔ اظہر ملک۔جاوید ملک۔شکیل انجم۔ملک شہزاد اورکوآرڈنیٹر براے مڈل ایسٹ برائے اورسیز کمیشن پنجاب کیپٹن عاصم۔ملک شامل تھے۔
شکرانے کے نوافل