واٹر کمیشن سربراہ کا حیدرآباد کا دورہ، واساحکام پر برہمی کا اظہار
حیدرآباد( نمائندہ نوائے وقت) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر) امیر ہانی مسلم نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گلیوں، محلوں ،اہم شاہراہوں ، بازاروںمیں کوڑے کرکٹ، گندگی کے ڈھیروں، جگہ جگہ سیوریج کے جمع پانی او رشہریوں کی جانب سے شکایات پر ایم ڈی واسا ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروس بلدیہ اعلیٰ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرزنش کی اور صورتحال کو فوری بہتر بنانے کا حکم دیا۔ واٹر کمیشن کے سربراہ نے سول اسپتال حیدرآباد کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رسالہ روڈ، لجپت روڈ، چھوٹی گٹی، شاہی بازار ، سرے گھاٹ، مارکیٹ ٹاور، سول اسپتال اسٹیشن روڈ، قدم گاہ، ریلوے اسٹیشن کے اطراف اللہ داد چند گوٹھ، گڈز ناکہ، پکا قلعہ، توپ چورنگی، تلسی داس روڈ سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ، گندگی ،غلاظت کے انبار اور سڑکوں گلیوںمیں جمع سیوریج کے گندے پانی پر متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے ایم ڈی واسا مسعود جمانی، میونسپل کمشنر شاہد علی خان ، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز میونسپل کارپوریشن رفیق راجپوت کو سرزنش کی اور فی الفور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔
واٹر کمیشن سربراہ /دورہ