ووٹوں کی خرید و فروخت اچھا عمل نہیں‘ حسنین مرزا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حسنین مرزا نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت اچھی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار جماعتیں گریبان میں جھانکیں سندھ اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ بدین کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں۔