بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار امیرافضل مندوخیل جو نواز شریف کے بطور پارٹی صدر نا اہل کے ہونے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے کامیابی حاصل نہیں کر سکے اس طرح بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا ،سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر مسلم (ن) کے کسی بھی امیدوار کے کامیاب نہ ہونے کے اثرات چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرتب ہوں گے ۔