فروغ نسیم کی کامیابی فیوڈل ازم کے خلاف ہماری فتح ہے، خالد مقبول
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ آج کایہ دن ہمارے لئے کسی جشن کی صورت نہیںرکھتا، اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات میںبرسٹرفروغ نسیم کی کامیابی ایم کیوایم پاکستان کے اندرفیوڈل ازم کے خلاف فتح ہے،اللہ تعالیٰ ہمیںامیددلائی کہ سفراب شروع ہواہے‘ مایوسیوںکے بادل چھٹ گئے ہیںہمیںکھرے اورکھوٹے کی پہنچان کردی، ہم سے غلط لوگوںکوجدا کر دیا یہ بھی اللہ کی مہربانی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ فنگشنل کے ڈاکٹر ارباب رحیم کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ہمیںووٹ دیا ہم احسان فراموش نہیںہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سینیٹ انتخابات کے بعدایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزسے متصل پارک میںجمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرنومنتخب سینیٹربرسٹرفروغ نسیم،ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،اراکین رابطہ کمیٹی ابوبکرصدیق، محمد شاہد ،فرقان اطیب،جاوید حنیف،محفوظ یارخان،عارف خان ایڈووکیٹ اوردیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ آج اپنوںاور غیروںکی تمام سازشوں کے باوجودبرسٹرفروغ نسیم سینیٹ کی نشست پرکامیاب ہوئے ہم سب کی یہ دعااورامیدتھی کہ ایم کیوایم کے چار امیدوارکامیاب ہوں جیسے 3سا ل پہلے ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ ہم قوم کوتقسیم نہیںکرینگے،اصولوں،وعدوں،نظم وضبط کے ساتھ تنظیم کومتحد رہینگے۔پہلے طے ہوا کہ فروغ نسیم پہلے اوردوسرے پر کامران ٹیسوری ہونگے دکھ کے ساتھ انہوںنے وعدہ پورانہیںکیا،کامران ٹیسوری کوووٹ دیاہمیںنہیںدیا،ہمیں دور جانا ہے تیزجاناہے ۔اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کے نو منتخب سینیٹربرسٹرفروغ نسیم نے خطاب اپنے خطاب میںکہاکہ سندھ میںرہنے والے مظلوم عوام کاشکر ادا کرتاہوں۔دریں اثنائایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان او رخواجہ اظہار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو منتشر دیکھنے والے مایوس ہوں گے۔ خالد مقبول صدیقی کا موقف ہم سب کا موقف ہے۔ہفتے کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو مایوس نہیں کرینگے۔ایم کیو ایم ایک تھی اور رہے گی۔ان سے سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ارکان بھی یہاں موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد کیوں نہیں گئے جس پر عامر خان نے کہا کہ جتنے ووٹوں کی ضرورت تھی وہ ارکان اسلام آباد چلے گئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سینیٹ انتخابات کوایم کیوایم کے لیے بے یقینی کی صورتحال قراردیا۔
خالد مقبول