ہارس ٹریڈنگ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے‘ فاروق ستار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماو¿ں نے کہاہے کہ ہم تقسیم ہوئے دنیا متحد ہوگئی،پیپلز پارٹی نے ہمارے چھ لوگوں کو خرید لیا ،ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کی ریس سے باہر نہیں ہوئی،صدمے اورتشویش میں ہیں،مگرمایوس نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹرفاروق ستار،کنورنوید جمیل،خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم کے نتائج پرسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن سندھ اسمبلی میں آبدیدہ ہوگئے۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مشکلات کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان زیادہ متحد تھی،ہمارے اختلاف کی ایک وجہ کاغذات نامزدگی تھی ،ہم نے کوشش کی تھی کہ ایک سے زیادہ سیٹیں نکالیں.ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کی ریس سے باہر نہیں ہوئی ،ہمارے 6 ایم پی اے صبح بک گئے8 ایم پی ایز نے ہمیں ووٹ ہی نہیں دیا،انہوں نے کہاکہ صدمے اورتشویش میں ہیں،مگرمایوس نہیں ہوں گے،ان 14 ایم پی ایز کے بارے میں معلوم کریں گے جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا،آئندہ ہمارے ایم پی ایز کو کوئی بہانہ نہیں ملنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ موجودہ تنظیمی بحران کا حل ہی سب سے اہم کام ہے،ہم سینیٹ کی 4 سیٹیں نکال سکتے تھے،ہمارے اراکین کو نکال کر دوسری جماعتوں میں ڈالا جارہا ہے ،ایسا نہیں کہ تنظیمی بحران کی وجہ سے سیٹیں نہ نکال سکے، فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ انتخابات سے مکمل باہر ہونے سے بچ گئی،کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ بدگمان نہ ہوں،ہماری خواہش اور کوشش تھی کہ 4 سیٹیں نکالیں،بہت سی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے صرف ایک سیٹ نکالی،انہوں نے ڈاکٹرفروغ نسیم کومبارکباد بھی دی۔ ایم کیو ایم کے رہنما کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم دو ہزار تیرہ سے آپریشن کو فیس کر رہے ہیں ہمارے کئی ساتھیوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کیں اگر ایسا نا ہوتا تو ایم کیو ایم اپنی پرانی حیثیت حاصل کر لیتی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے نتائج پرآبدیدہ لہجے میں کہاکہ ہم تقسیم ہوئے دنیا متحد ہوگئی ، انہوں نے کہاافسوس ہے کہ ثالثی کا کردار بھی نتائج نہ دے سکا انہوں نے کاکہ سینٹ الیکشن میں سچائی سامنے آگئی۔ ایم کیو ایم (پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے‘ ووٹ خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹ خریدنے کا نوٹس لے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک سیٹ جیتنے پر بہادر آباد والے جشن کیوں منا رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہاکہ ہمارے 12 ارکان اسمبلی کو خریدا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم بہادر آباد ہمارا ساتھ دے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔
فاروق ستار