سرجانی ٹاؤن میں طفیل احمد خان کو لوٹ کر ڈاکو فرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون میں جمعیت فاروق اعظم پاکستان کے سربراہ طفیل احمد خان کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے ایک ہی وقت میں دو کار سواروں اور ایک موٹر سائیکل والے کو یکے بعد دیگرے لوٹا اور فرار ہو گئے۔