مسلم لیگ جاپان کے صدر حافظ مہر شمس کراچی پہنچ گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ جاپان کے صدر حافظ مہرشمس کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مسلم لیگ کے رہنما او ر کراچی سینٹرل کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ نے کیا۔ اس موقع پر خواجہ شعیب ، اعظم لوہانی، غلام واحد ، امجد چوہدری ایڈووکیٹ ‘ جوائنٹ سیکرٹری حاجی صالحین ‘ غلام مصطفی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ حافظ شمس مہر تین روزہ دورے میں سندھ مسلم لیگی رہنمائوں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔