گرینڈ قبائلی جرگے کا تحریک طالبان پاکستان کے رہنماﺅں سے ابتدائی رابطے کا فیصلہ
پشاور(اے پی اے )پاکستان میں گرینڈ قبائلی جرگے نے تحریک طالبان پاکستان کے رہنماو¿ں سے ابتدائی رابطے کافیصلہ کیا ہے۔ طالبان سے ابتدائی بات چیت کی روشنی میں گورنر انجینئر شوکت اللہ اور مولانا فضل الرحمٰن صدر سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیں گے، اس دوران آرمی چیف کو اعتماد میں لینے کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔ قبائلی جرگے کا اجلاس چند روز میں خیبرپی کے کے صدر مقام پشاور یا ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگا جس میں مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان طالبان رہنماو¿ں سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا جن کے حکومت کے ساتھ مختلف معاہدے اور اچھے روابط ہیں۔