غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں: سمیحہ راحیل قاضی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سمیحہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں، کھیلوں اور فن فیئر جیسی سرگرمیاں ان کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ملک میں سٹارز آف اسلم جیسے کلبوں کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹارز آف اسلام کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ فن فیئر میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔