محفل میلاد کے دوران چھت گر گئی، خواتین اور 8 دن کے بچے سمیت 16 زخمی
لاہور (نامہ نگار) کبری منڈی کے علاقے سرکلر روڈ پر خورشےد نے گھر میں محفل مےلاد تھی۔ گھر کی چھت پر مہمان بےٹھے ہوئے تھے کہ چھت گر گئی جس سے 8دن کے شےر خوار بچے اور 11خواتین سمیت 16 افراد نبیلہ، شبنم، مقدس، حرا، زےنت، پروےن، رضوانہ اور اقرا فےصل اور دےگر زخمی ہو گئے۔ جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔