ماہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان

 کراچی:  ماہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن