وزیراعظم نے ترکیہ سے ٹوئٹر پیغام جاری کردیا

وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں نومنتخب ترک صدر طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں۔ جہاں سے انہوں ںے ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ترکی کے سرکردہ کاروباری گروپوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں، میں نے زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر اس سال 31 مئی کو پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی سامان کے تاریخی معاہدے کے فعال ہونے کے بعد باہمی تعاون کے دلچسپ مواقع سامنے آئے ہیں۔ اگلے 3 سالوں میں دوطرفہ تجارتی حجم کو سالانہ 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت زیادہ قابل حصول ہے۔ موجودہ شراکت داریوں کو آگے بڑھانے اور نئے منصوبوں کے قیام میں ترکی کی کاروباری برادری کی قابل فہم دلچسپی پا کر خوشی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن