آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں جا گرا۔

آزاد کشمیر مین افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک مال بردار ٹرک گہری کھائی میں گرگیا ہے۔ خوفناک حادثہ میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چانگاں میں مال بردارٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ چانگاں کے مقام پر پیش آیا، ٹرک مانسہرہ سےنیلم جارہا تھا تاہم مال بردارٹرک منزل پر پہنچنے سے قبل کھائی میں جاگرا اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئیں ہیں۔