سفیر پاکستان ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی پا کستان انٹرنیشنل سکول طائف آمد
سعودی عرب ،مکتوب مکہ مکرمہ
ممتازاحمدبڈانی
پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف سعودی عرب میں پاکستانی سکولوں میں ایک اپنا مقام رکھتا ہے ،چونکہ یہ ادارہ سفارہ پاکستان کے زیر سایہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ھوئے ہے ،سینکڑوں طلباء وطالبات سکول ھذہ میں تعلیم حاصل کرکے اعلی'عہدوں پر فائزہیں۔
سعودی عرب میں نئے تعینات ھو نے والے سفیر پاکستان ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ادارے کی تعلیمی اور دیگر پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کے لیئے پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف میں تشریف لا ئے قونصل جنرل جدہ خالدمجید بھی انکے ھمراہ تھے۔تو سکول کے پرنسپل قیصر خان نے اپنے اساتذہ کرام کے ساتھ انکا پرتپاک استقبال کیا۔ننھے بچوں نے سفیر پاکستان کو گلدستہ پیش کیا،جس کے بعد اساتذہ کرام کا تعارف کرایا گیا تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد پرنسپل قیصر خان نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہااور سکول ھذہ کی سالانہ رپورٹ پیش کیں۔ جس پر سفیر پاکستان نے خوشی کا اظہار کیا۔سفیر پاکستان نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کےلیے رول ماڈل ھوتے ھیں استاد کی اعلی'تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت بھی بچوں کو متاثر کرتی ہے ۔انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ سعودی عرب کہ سعودی عرب کے قوانین کا خاص خیال رکھیں،اپنی پیشہ وارانہ تعلیمی قابلیت میں اضافہ کریں تاکہ آنے والی نسل اچھی تربیت حاصل کرسکے سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے پرنسپل قیصر خان اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ھوئے سکول کی اعلی' کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔