ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی آفس میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
ملتان (سپیشل رپورٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے ،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں۔