وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ رواں ماہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ دلی طور پر طیارہ حادثے کا بہت افسوس ہے، تمام شہدا کو فی الحال 10 لاکھ روپے فی کس ادائیگی کی جائے گی جبکہ طیارے حادثے میں زخمیوں کو5،5لاکھ روپے دے رہے ہیں،جائےحادثہ کے تمام متاثرہ لوگوں کو بھی امداد دی جائے گی،جائے حادثہ پر مکانات اور گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، جائے حادثہ پر گھروں میں کام کرنیوالی 3لڑکیوں میں سے ایک جاں بحق ہو گئی،جاں بحق لڑکی کے ورثا کو امدادی طورپر10لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ طیارے حادثہ کی جگہ پر جھلسنے والی دو بچیوں کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی3میتوں کی شناخت ابھی باقی ہے جبکہ طیارے کے عملے کے 8میں سے 7افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ طیارے کے وائس باکس اور ڈیٹا باکس ریکور ہو چکے اور فرانسیسی ٹیم دونوں باکس ساتھ لے کر فرانس چلی گئی ہے، ایک ہفتےمیں ڈیٹا اور وائس باکس میں ابتدائی معلومات آجائیں گی ، ابتدائی انکوائری رپورٹ 22جون تک پبلک کر دیں گے تاہم طیارہ حادثے کی مکمل رپورٹ میں6ماہ لگ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہدایت کی ہے چترال اے ٹی آر طیارے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آئے ،کوشش ہو گی انکوائری جلدازجلد شفاف،منصفانہ اور غیرجانبدارانہ ہو،ہم تمام حادثوں کی رپورٹ پیش کریں گے، ہماری پوری کوشش ہے طیارے حادثے کی تحقیقات جلد از جلد ہوں۔غلام سرور خان نے کہا کہ نہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا نہ میں نے ایسی کوئی پیشکش کی اور نہ ہی عوام الناس میں سے کسی نے مجھ سے استعفی کا مطالبہ کیا،انکوائری رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہو گا تو پھر ایکشن کیا جائے گا، ابھی تک کسی کی غلطی اور کوتاہی کا کوئی تعین نہیں ہوا،پائلٹ کی بات کی جائے اسکا 25سالہ ریکارڈ کیرئیر ہے ،باقی سب قیاس آرائیاں اور اندازے ہیں۔وزیرہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ کل سے اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے،طیارے حادثے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی بات ہوگئی،وزیراعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی کہ شہدا کے لواحقین سے ملاقات کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38