موجودہ حکمرانوں نے انتقام کی سیاست کو اپنا اوڑہنا بچھونا بنا لیا، ملک ابرار احمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر سابق ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ اناڑی سیاستدان اقتدار میں آکر من مانیوں اور انتقامی کارروائیوں سے میاں برادران کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کی سیاسی روایات میں ہمیشہ بدترین انتقام کے طور پر یاد رکھے جائیں گے ذوالفقار علی بھٹو ، میاں نواز شریف نے بہترین کارناموں سے ملکی سیاسی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کرایا جن سے یہ حق کوئی چھین نہیں سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کی کردار کشی مہم چلائی جاتی ہے جبکہ سیاستدان کھلے دل اور سوچ کے لوگ ہوتے ہیں بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے انتقام کی سیاست کو اپنا اوڑہنا بچھونا بنا لیا ہے جس سے ملکی سیاسی تاریخ میں ان کا دور سیاہ حروف میں یاد رکھا جائے گا ۔