ر اولپنڈی میٹرو پولیٹن کے ایم او آر رضوان احمدکرونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ر اولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفس میں تعینات گریڈ 19کے آفیسر رضوان احمدکرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،تفضیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں تعینات، ایم او آر، کرونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے قبل ازیں تین مزید ملازمین بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جنہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے ،تاہم مزید دو افسران بخار کے باعث رخصت پر چلے گئے ہیں، زرائع کے مطابق دفاتر میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث افسران و ملازمین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفس میں حا ل ہی میں تعینات ہونیوالے میونسپل آفیسر ریگولیشن(ایم او آر)58سالہ رضوان احمد جن کا تبادلہ عید سے کچھ دن قبل لاہور سے راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں بطور ایم او آر کیا گیا تھاجوبخار اور طبیعت خرابی پر واپس لاہور چلے گئے تھے جہاں ٹیسٹ کرانے کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا،کچھ دن ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے،کارپویشن آفس کے تین ملازمین جن میں کمپیوٹر آپریٹر شیخ ارشد، بلڈنگ انسپکٹر ملک عثمان، جبکہ ٹیکس انسپکٹر طارق بیگ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جو تاحال قرنطینہ میں ہیں جبکہ دو مزید افسران جن میں میونسپل آفیسر پلاننگ،اور میونسپل آفیسر آرکیٹیکٹ بخار میں مبتلا ہو کر رخصت پر چلے گئے ہیں،جس کی وجہ سے میٹرو پولیٹن کارپویشن افسران و ملازمین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے دفتر میں کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے روازنہ درجنوں افراد بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے دفتر میں آتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے معاشرتی فاصلوں (Social Distance) کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی بجائے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جو کسی بھی بڑے المیے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔دریں اثناء تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداںمیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں،زرائع کے مطابق کورونا پازیٹو کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،اکٹر زرباب بھٹی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر رفعت رانا،ڈاکٹر ارسلہ ارجمند ،ڈاکٹر منیرہ زبیر،ڈاکٹر خدیجہ شکیل بھی کورونا پازیٹونکل آئے ہیں،تمام ڈاکٹر پیرامیڈیکس کو ان کے رہاشی علاقوں میں ہی گھروںمیں قرنطینہ کردیا گیا۔