مکرمی! فیشن ایک آرٹ ہے جو معاشرے میں نئے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فیشن کی بدولت ہی ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اب کیا رجحان ہے؟ کیا پہنا جا رہا ہے اور کس طرح کا سٹائل چل رہا ہے؟ فیشن ایک رنگ برنگی دنیا ہے جس کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ سی لگتی ہے۔ مختلف ممالک میں مختلف طرح کے فیشن کو اختیار کیا جاتا ہے۔ چنانچہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الگ الگ اقسام کے فیشن منظرعام پر آئے۔ پاکستان بھی اس حوالے سے کبھی پیچھے نہیں رہا۔ اس وقت پاکستان فیشن انڈسٹری اپنی کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے لیکن دوسری جانب اب اس انڈسٹری میں بہت کچھ ایسا ہے جسے کسی طور پر فیشن نہیں کہا جا سکتا۔ ان تمام چیزوں سے ہمارے معاشرے پر نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس قسم کے فیشن اور فیشن شوز پر پابندی ہونی چاہئے جو معاشرے میں بے راہ روی پھیلا رہے ہیں۔( محمد شریف سندھو۔ بھٹہ چوک لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024