ہماری حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اب کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اور ہماری حکومت اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
منگل کی رات ملتان میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سی پیک کے ذریعے ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اب کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت اور بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔