بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہو گئی، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت پچاس سے تجاوز کر گیا۔بھارت کی شمالی ریاستیں، اتر پردیش، ہریانہ، باندہ اور راجستھان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر چورو میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے،،دہلی میں درجہ حرارت چھیالیس سے زیادہ ہے، لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئےآئندہ تین روز میں مزید گرم ہواں کی پیش گوئی کی ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38