نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں: شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تمام مسلم امہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اسیر نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں، سیاسی انتقام کی بنیاد پران کی سزا کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی ،اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات عطا فرمائے،عید کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں چھیننے والوں کو اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے ،آج کے دن اپنے اردگرد مستحقین، ناداروں اور یتیموں کو بھی خوشی میں شریک کریں۔منگل کو عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ تمام مسلم امہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کے پرمسرت موقع پر مبارک دیتا ہوں ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میری قوم اور ملک کو مصائب سے نجات دے اور خوشحالی وترقی اس کا مقدر فرمادے ،اللہ تعالی امت مسلمہ کو اتحاد، امن، ترقی سے ہمکنار فرمائے اورکشمیر وفلسطین کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات عطا فرمائے،عید کی خوشیوں کو مناتے ہوئے ہم کشمیر اور فلسطین کے اپنے مظلوم بھائیوں، بہنوں کو نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک امت مسلمہ کی خوشیاں ادھوری ہیں ،عید کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والے سیاسی قیدیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ،سیاسی اسیر نوازشریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف جلد رہا ہوں،آج کے دن خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت تمام سیاسی اسیروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان سیاسی اسیروں کو ملک وقوم کی خدمت اور ایمانداری پرشاباش ملنی چاہئے ہے، سیاسی انتقام کی بنیاد پران کی سزا کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی ،مشکل معاشی صورتحال، ہوشربا مہنگائی نے ہم وطنوں کی خوشیاں پھیکی کر دیں،رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں چھیننے والوں کو اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے ،آج کے دن اپنے اردگرد مستحقین، ناداروں اور یتیموں کو بھی خوشی میں شریک کریں۔