جو ہم پہ آج بیت رہی,کل آپ پر بھی بیتے گی,یاد دہانی ضروری کیونکہ مکافات عمل اٹل ہے:مریم نواز
مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے، کل آپ پر بھی بیتے گی،میاں صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔منگل کو مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پوچھنے کے لیے ملاقات کی اجازت مانگی مگر انکار کر دیا گیا، کہنا صرف یہ تھا کہ یہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے، کل آپ پر بھی بیتے گی، یاد دہانی ضروری ہے کیونکہ مکافات عمل اٹل ہے۔