معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے بے کس ،بے بس قیدیوں کے جرمانے دا کرکے خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے ، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بے کس اوربے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کروا کرآٹھ سو بیس خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ اداکرنےکی استطاعت نہ ہونے پرقیدیوں کوعقوبت سے نجات دلانااسلام کے احکامات پرعمل ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024