قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے:ڈپٹی کمشنرلاہور
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں عید سے قبل صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں موجود قبرستانوں کا وزٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ اہم چوکوں پر لائٹنگ کی جائے اورشہر کی وزیٹنگ سائٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ،پلانٹس کو یقینی بنایا جائے اور لاری اڈوں میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی رکھا جائے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے رات گئے تک ٹرمینل جناح پر اچانک دورہ کیا۔مسافروں کی شکایت پر ٹک شاپ کو اوور چارجنگ پر10,000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔بلال ٹریولز، ایکسپریس وے، فیصل موٹرز، راجپوت ٹریولز، علی ایکسپریس، پاور انٹر نیشنل، ظفر اینڈ کمپنی اور سندھو پاور ا نٹر نیشنل کو4000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔مجموعی طور پر50000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی شاہد محبوب نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر فخر بٹ بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے ایمر جنسی وارڈ کا وزٹ کیااورآر او پلانٹ روم کا جائزہ لیا۔اے سی سٹی شاہد محبوب نے ہدایت کی کہ لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹایا جائے ۔