تاندلیانوالہ: 7 سالہ بچی کی وٹے میں 28 سالہ شخص سے شادی‘ دولہا سمیت 4 گرفتار
تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چک 398 میں وٹے میں سات سالہ بچی کی 28 سالہ شخص سے شادی تھراج نامی شخص نے اپنی سات سالہ بیٹی پٹھانی بی بی کی ایک سال قبل فرید سے شادی کروائی بدلے میں فرید کی بہن فوج بی بی کی شادی پٹھانی کے بھائی راحیل سے ہوئی گزشتہ روز فرید کے تشدد کرنے پر پٹھانی گھر سے بھاگ نکلی بچی کو تحویل میں لینے پر کم عمری کی شادی کا معاملہ سامنے آ گیا تھانہ صدر میں اے ایس آئی محسن علی کی مدعیت میں ونی کے جرم کا مقدمہ درج دولہا فرید، والد اشرف، سسر تھراج اور نکاح خواں عبدالجبار گرفتارتشدد کا شکار کمسن دلہن پٹھانی بی بی کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا۔