واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے مسلمانوں کے اعزاز میں وائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنر دیں گے۔امریکی ویب سائٹ پولی ٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا افطار ڈنر بدھ6 جونکو ہوگا. تاہم وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اب تک مہمانوں کی فہرست جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے افطار ڈنر نہ دے کر سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی 2 عشروں پر محیط روایت توڑ دی تھی، جس پر وائٹ ہاﺅس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ 'رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں۔تاہم اس پیغام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رمضان کی مبارکباد کا یہ پیغام وائٹ ہاﺅس کے بجائے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری کرنا چاہیے تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38