سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز،اہم مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل
کراچی: سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکولر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ما تحت عدالتوں میں میں موسم گرما کی تعطیلات چار جون سے پانچ اگست تک ہونگی۔سرکولر کے مطابق تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ما تحت عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔ خصوصی بینچ روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کرے گا۔سرکولر کے مطابق موسم گرما میں عدالتوں کے دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہونگے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ۔