ڈاکو شہریوں سے گن پوائنٹ پرایک لاکھ سے زائد نقدی ،موٹر سائیکل، موبائل فون چھین کرفرار
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نیو ٹائون کو سجاد نے بتایا کہ ڈبل روڈ فوڈ سٹریٹ میں ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ سول لائن کو سکینہ اختر نے بتایا کہ مجھے راستے میں دو افراد نے روک کرایک لاکھ روپے کی نقدی ، موبائل فون اور کاغذات چھین لئے تھانہ ائرپورٹ کو امیراور معید نے بتایا کہ ہائیکورٹ روڈ پر دو ڈاکو ہم سے گن پوائنٹ پر نقدی ، ہمارے موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر لے گئے تھانہ مورگاہ کو رضوان علی نے بتایا کہ ہماری کمپنی سے چار لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو شارون نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو نعمان اعجاز نے بتایا کہ سرسید چوک میں میری ملک شاپ میں ڈاکو آئے اور اسلحہ دکھا کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد ذیشان نے بتایا کہ تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو ماجد گل نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو محمد جمشید نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ روات کو خالقداد نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو سرتاج علی نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ بھارہ کہوکو سجاد احمدنے بتایا کہ نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے18 عدد بیٹریاں چوری کرلی گئی ہیں ۔