چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے. 300سے زائد اسکور کرسکتے ہیں.ایجبسٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم سرفراز احمد، اظہرعلی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، شاداب خان، حسن علی، عمادوسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے. بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہمارااصل ہتھیاربیٹنگ ہے لیکن بولرز بھی اچھا پرفار کررہے ہیں ۔ہماری ٹیم مکمل طورپرپراعتمادہے۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرا زاحمدکا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر کوئی دباو نہیں ہے۔پریشر تو بھارتی ٹیم پر ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024