ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل نیا نام ونڈیز استعمال ہوگا
برج ٹاون (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا آفیشل نام تبدیل کرکے ونڈیز رکھ دیا گیا ہے، یہ اصطلاح کافی عرصے سے جزائر غرب الہند کی ٹیم کیلئے استعمال کی جارہی تھی تاہم اب اسے باضابطہ ٹیم کے نام کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنے 91ویں برس مکمل ہونے پر اپنے بورڈ کا نام بھی تبدیل کرکے اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کردیا ہے، بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کرکٹ ٹیم کو بھی آفیشلی ونڈیز قرار دےدیا ہے۔ بورڈ کے نام کی تبدیلی پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، انھوں نے کہا کہ ہم نے 2018-2023 کیلئے نیا سٹریٹیجک پلان بنایا ہے۔