Waqt News
Saturday | December 07, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • ایک تصویر ایک کہانی
  • راولپنڈی سیکٹر F ڈی ایچ اے 1 میں مسجد ِ سرور کا افتتاح
  • کُکالا دھندہ....ظفر علی راجا
  • معیشت کیلئے بغض وحسد نہیں وژن کی ضرورت ہے: پرویزملک‘ عمران نذیر
  • وزیراعظم نواجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں: سینیٹر ولید اقبال
  • بلدیاتی انتخابات کیلئے کارکن تیاری کرلیں:اعجاز چودھری
  • پاکستان میں عام آدمی کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں:جواداحمد
  • قومی دولت لوٹنے والے احتساب سے بچائو کیلئے ہاتھ پائوں ماررہے ہیں:سعدیہ سہیل رانا
  • حکمران اب کشمیر کا نام بھی لینا گوارا نہیں کرتے:مولانا امجد خان
  • شہباز شریف کرپشن ٹیکنالوجی کے آئن سٹائن ہیں:میاں اسلم اقبال
  • مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی چشم پوشی افسوسناک ہے: لیاقت بلوچ
  • شیخ عبدالقادرجیلانی کی تعلیمات انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں:ڈاکٹر راغب نعیمی
  • بزدار کی کرسی بنی گالا کے تعویز گنڈوں کی وجہ سے قائم ہے:عظمیٰ بخاری
  • انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید سہولیات سے لیس جمنازیم قائم
  • سالانہ غوث اعظم و شیخ اعظم کانفرنس درگاہ قطب شاہ اچھرہ میں8دسمبر کو ہوگی
  • زکوٰۃ کی شفاف تقسیم میں ضلعی کمیٹیوں کا کردار اہم ہے:شوکت لالیکا
  • کرسمس کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے: راجہ بشارت
  • حضرت غوث الاعظم ؒ امت کے عظیم رہبر تھے:ڈاکٹر اشرف آصف جلالی
  • الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • چیف الیکشن کمشنرتقرر،پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی ‘11دسمبر کو ہوگا
  • لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بجلی بلوں کی وصولی روکدی
  • چیف الیکشن کمشنرتقرری پراتفاق رائے نہ ہونے پرترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے پرغور
  • اخترمینگل کاطلبایونیزکی بحالی کیلئے قراردادقومی اسمبلی لانے کا اعلان
  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے سرداراخترمینگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات
  • خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا،ایرانی سفیر
  • گجرات سیف سٹی منصوبے کا افتتاح، عوام کا تحفظ ممکن ہوسکے گا: پرویزالٰہی
  • وزیرخارجہ شاہ محمود سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات،افغان امورپرگفتگو
  • خواتین کومحفوظ بنانے کیلئے وفاقی محتسب کاکردارانتہائی اہم ہے،صدرعلوی
  • وفا ق کو ہسپتالوں کی منتقلی کا معاملہ،فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • تاجی کھوکھرکی تھانہ کینٹ میں طبعیت خراب،ہولی فیملی منتقل

انقلاب کی دستک

Jun 04, 2014 12:57 AM, June 04, 2014
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
انقلاب کی دستک

موجودہ انتخابی اور سیاسی نظام تعلیم یافتہ، دیانتدار اور اہل افراد کو قبول نہیں کرتا۔ چند سو روایتی خاندان زمین اور دولت کے بل بوتے پر سیاسی نظام پر قابض ہیں جو منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ سیاست بھی جائیداد کی طرح وراثت بن چکی ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہے۔ موجودہ انتخابی نظام کو چیلنج کرنیوالی واحد شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری کی ہے۔ ڈاکٹر صاحب بلاشبہ ایک انقلابی شخصیت ہیں جو طویل عرصے سے انقلاب کا خواب دیکھ رہے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کیلئے سنجیدہ جدوجہد بھی کررہے ہیں۔ عوامی انقلاب کے امکانات اس دن روشن ہوگئے جس دن پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے لندن میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور انقلاب کی اذان دے دی۔ لندن میں ہی محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔ اس میثاق کی روح مک مکا کرکے باری باری حکومت کرنا اور مارشل لاء کا راستہ روکنا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدری شجاعت نے جس میثاق پر دستخط کیے ہیں اسے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے کے ساتھ جوڑا گیا ہے البتہ اس میثاق کا خفیہ ایجنڈا یہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرکے سیاست کو وسیع البنیاد بنایا جائے۔

ضرور پڑھیں: ایک تصویر ایک کہانی

پاکستان کے عوام چونکہ پوری طرح باشعور نہیں ہیں اس لیے سیاستدان اور مذہبی رہنما انہیں مختلف نعروں سے بے وقوف بنالیتے ہیں۔ عوام انقلابی ایجنڈے کی بجائے شخصیات پر اندھا اعتماد کرنے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں شخصیات ایجنڈے کو بھول کر ’’کاردیگر‘‘ کرنے لگتی ہیں۔ صحافی بھی ایجنڈے کو اہمیت دینے کی بجائے شخصیت پرستی کرنے لگتے ہیں۔ عوام اگر باشعور ہوتے تو حکمرانوں کی کیا مجال تھی کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات نہ کراتے۔ عوام اپنے حق کیلئے ڈنڈے لیکر سڑکوں پر آجاتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان جو اتحاد ہوا ہے اس کی بنیاد دس نکاتی ایجنڈے پر رکھی گئی ہے۔ پاکستان کے نامور قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا چوہدری شجاعت حسین کے ہمرہ لندن گئے تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسلم لیگ(ق) کی قیادت آئینی انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلابی ایجنڈا ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ (1) ہر بے گھر کو گھر دیا جائے گا اور متوسط خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے 25 سال کی اقساط پر بلاسود قرض دیا جائیگا۔ (2) ہر بے روزگار شخص کو مناسب روزگار فراہم کیا جائیگا یا روزگار الائونس دیا جائیگا۔ (3) قلیل آمدنی والوں کو ضروری اشیائے خوردونوش (آٹا، گھی، چینی، چاول، دودھ، دال اور سادہ کپڑا) آدھی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ (4) لوئر مڈل کلاس کیلئے بجلی، پانی اور گیس کے بلوں پر ٹیکس ختم کردئیے جائینگے اور مذکورہ یوٹیلٹیز نصف قیمت پر فراہم ہونگی۔ (5) سرکاری انشورنس کا نظام بنایا جائیگا جس کے تحت غریبوں کا علاج مکمل طور پر فری ہوگا۔ (6) یکساں نظام کے تحت میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی ہوگی۔ (7) غریب کسانوں اور ہاریوں کو 10/5 ایکڑ زرعی زمین برائے کاشت مفت فراہم کی جائیگی۔ (8)مستحق گھرانوں میں خواتین کو گھریلو صنعتوں کے ذریعے روزگار فراہم کیا جائیگا تاکہ انہیں معاشی استحکام مل سکے اور خواتین کے خلاف امتیازی رسوم اور ظالمانہ قوانین کا خاتمہ کیا جائیگا۔ (9)سرکاری و غیر سرکاری چھوٹے بڑے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو ممکنہ حد تک کم کیا جائیگا۔ (10) فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کی انقلابی پالیسی بنائی جائی گی۔ 10 ہزار امن تربیتی مرکز قائم کیے جائینگے۔

پاکستان کے عوام اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ موجودہ ریاستی نظام اس قدر ناکارہ اور فرسودہ ہوچکا ہے کہ یہ پاکستان اور عوام کے مفادات کا تحفظ اور دفاع نہیں کرسکتا۔ اس نظام میں خاندان مضبوط ہورہے ہیں اور پاکستان کمزور ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت بھی اشرافیہ کی لونڈی بن چکی ہے حالانکہ جمہوریت ووٹ کے تقدس کا نام ہے۔ جمہوریت میں انتخابی نظام آزادانہ، منصفانہ اور دیانتدارانہ ہوتا ہے۔ تمام طبقات کو مساوی نمائندگی کا حق میسر آتا ہے۔ عوام میں پائی جانیوالی عدم مساوات کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ہر شہری کو عزت سے جینے اور ترقی کرنے کے مساوی مواقع ملتے ہیں۔ موجودہ سیاسی و انتخابی نظام کو تبدیل کرنے اور اسے حقیقی معنوں میں جمہوری بنانے کیلئے انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوام انقلابی تبدیلی پر مائل ہوچکے ہیں اور انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا۔ موجودہ حکمران اگر ایک سال کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے تو وہ لندن اعلامیے سے بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہوتے۔ میاں نواز شریف کہتے ہیں ’’خدا کیلئے پاکستان کو چلنے دیں‘‘۔ حکومت مخالف تحریک سے خوفزدہ ہوکر قومی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر اب اس فیصلے کا کریڈٹ بھی ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری شجاعت حسین کو ہی جائیگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کے ملکوں میں منہاج القرآن کی تنظیمیں قائم کی ہیں۔ انقلابی تحریک میں اگر قومی لٹیروں کو شامل کیا گیا تو یہ تحریک اپنی موت آپ مرجائیگی۔

پاکستان کے عوام کو توقع تھی کہ میاں نواز شریف تیسری بار وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوں گے تو ان کا انداز حکومت مختلف ہوگا۔ افسوس میاں صاحب عوام کی توقعات پر پورے نہیں اُترسکے۔ عوام ایک سال گزرنے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے گزرر ہے ہیں۔ مہنگائی روزبروز بڑھتی جارہی ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ غربت کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔ امن و امان کی صورتحال اس قدر مخدوش ہے کہ ہائی کورٹ کے سامنے خاتون دن دیہاڑے سنگسار کردی جاتی ہے اور موٹروے پر حکومتی جماعت کا ایم پی اے اغوا ہوجاتا ہے۔ منتخب اراکین اسمبلی حال مست ہیں۔ وزیراعظم احتجاج کے باوجود سینٹ کے اجلاس میں نہیں جاتے۔ ایک سال کے بعد بھی وزیرخارجہ کا منصب اور درجنوں کلیدی آسامیاں خالی ہیں۔ ذاتی تشہیر کیلئے اربوں روپے کے اشتہارات شائع کیے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ کی حکومت ایک سال میں ایک ریاستی ادارہ بھی مستحکم نہیں بناسکی۔ ہر حکمران اقتدار میں آکر دعویٰ کرتا ہے کہ عوام نے اس کو مینڈیٹ دیا ہے لہذا وہ جو چاہے کرے حالانکہ عوام کا مینڈیٹ بنیادی حقوق اور گڈ گورنینس سے مشروط ہوتا ہے۔ جو حکمران اقتدار کے نشے میں مینڈیٹ کی شرائط بھول جاتا ہے اسکی حکومت عدم استحکام کا شکار رہتی ہے۔تجربہ کار وزیراعظم کی کارکردگی عوام کی توقعات کیمطابق ہوتی تو لندن پلان کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ حالات اس قدر سنگین ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جولائی کے بجائے اب جون میں ہی وطن واپس آرہے ہیں۔ انکی قیادت میں انقلابی تحریک کا مرکزی سلوگن ’’جعلی مینڈیٹ‘‘ ہوگا۔ تحریک انصاف کو انقلابی تحریک کا حصہ بننا پڑیگا کیونکہ اسکے کارکن تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ عمران خان اگر جمہوری انقلابی تحریک کا حصہ نہ بنے تو وہ سیاست کے مرکزی دھارے سے کٹ کررہ جائینگے۔ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین انقلاب کے نعرے لگاتے رہے ہیں اگر انقلاب کی ٹرین چل پڑی تو ایم کیو ایم کو بھی اس ٹرین میں سوار ہونا پڑیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کیمطابق تحریک کے کارکن جولائی اگست میں ایک کروڑ گھروں پر انقلاب کی دستک دینگے۔

جب بھی کسی حکومت کیخلاف تحریک شروع ہوتی ہے حکمران ’’جمہوریت خطرے میں ہے‘‘ کا الارم بجانا شروع کردیتے ہیں حالانکہ تحریک جمہوری نظام نہیں بلکہ حکومتی نظام کیخلاف ہوتی ہے۔ جمہوری نظام اور حکومتی نظام میں فرق ڈلیوری کا ہوتا ہے۔ اگر حکومت عوام کو سروسز ڈلیور نہ کرسکے تو جمہور اس حکومتی نظام کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے۔ بنیادی اور انقلابی فیصلوں کا وقت آن پہنچا ہے۔ سیاست کو زمینداری اور تجارت سے الگ کرنا پڑے گا جو جمہوری ماڈل بار بار ناکام ہوچکا اس کو تبدیل کرنا ہوگا اور یہ صرف عوامی انقلاب سے ہی ممکن ہے۔مفکر پاکستان علامہ اقبال نے درست کہا تھا:۔

ضرور پڑھیں: راولپنڈی سیکٹر F ڈی ایچ اے 1 میں مسجد ِ سرور کا افتتاح

جس میں نہ ہو انقلاب موت ہے وہ زندگی

روح امم کی حیات کشمکش انقلاب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

قیوم نظامی


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم ...

    Dec 05, 2019 | 17:11
  • پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

    May 22, 2019 | 21:25
  • یمن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرکی معلومات دینے پر ...

    Dec 06, 2019 | 13:17
  • پرچون سطح پر سرکاری نرخنا مے میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں ...

    Dec 05, 2019 | 12:23
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ماضی کی حکومتوں نے سیاسی، ماحولیاتی آلودگی بڑھائی: عثمان ...

    Dec 07, 2019
  • سلیکٹڈ وزیراعظم کا ایجنڈا اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا ہے: شہباز ...

    Dec 07, 2019
  • چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین ...

    Dec 07, 2019
  • اپوزیشن کا مائنس عمران ارمان پورا نہیں ہو گا، اپنے ہتھیار ...

    Dec 07, 2019
  • سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کو دل کی تکلیف، اے ایف آئی سی ...

    Dec 07, 2019
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • بیانیہ سے آگے…!

    Dec 07, 2019
  • بیانیہ سے آگے…!

    Dec 06, 2019
  • پارلیمنٹ کو ’’ریموٹ کنٹرول ‘‘ سے چلانے کا ...

    Dec 06, 2019
  • الیکشن کمشن میں تعیناتیوں کے لئے پیدا ہوتی ...

    Dec 06, 2019
  • بر صغیر کا کشمیر سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بیروزگاری ...

    Dec 06, 2019
  • 1

    عساکر پاکستان بلاشبہ ناقابل تسخیر اور ہر قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہیں

  • 2

    پاکستانی پانچ بنکوں کا آئوٹ لک بھی منفی سے مستحکم قرار

  • 3

    سویڈن کا بھی کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ

  • 4

    افغان امن عمل کا آغازِنو

  • 5

    قائدین فہم و تدبر سے کام لیں‘ جمہوریت کو سنبھال نہ پانے کے الزام سے خود کو بچائیں

  • 1

    ہفتہ‘ 9؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 7؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    جمعۃ المبارک‘ 8؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 6؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    جمعرات ‘ 7؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 5؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    بدھ ‘ 6؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 4؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    منگل ‘ 5؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 3؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کیا سٹوڈنٹس یونین بحال ہونی چاہئیں؟

    Dec 07, 2019
  • گر زباں ہو دل کی رفیق

    Dec 07, 2019
  • ڈیم اور ڈیم فنڈ

    Dec 07, 2019
  • جناب میاں صاحب! آپ کا شکریہ

    Dec 06, 2019
  • ’’ناطقہ سربگریباں ہے، اسے کیا کہئیے‘‘

    Dec 06, 2019
  • میرا جسم میری مرضی

    Dec 06, 2019
  • "مسائل کا حل"

    Dec 06, 2019
  • دودھ‘ دیا اور دیانت

    Dec 06, 2019
  • سی ۔ پیک ، قومی سیاست اور لندن برج حملہ…

    Dec 06, 2019
  • پنجابی ثقافت اور سیاحت

    Dec 06, 2019
  • 1

    کسانوں کاشتکاروں کا استحصال

  • 2

    وزیر اعلیٰ تحریک پاکستان کے کارکن کی فریاد سنیں

  • 3

    ڈاکٹر ز یا میڈیسن کمپنیوں کے ایجنٹ

  • 4

    سوئی گیس بھی غائب ہونے لگی

  • 5

    ’’خواہشات کا کشکول‘‘

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۳)

  • 2

    کثر تِ دنیا سے اندیشہ(۲)

  • 3

    انوکھا سخی۔۔۔

  • 4

    دوسروں کے کام آنا

  • 5

    جن کیلئے فرشتے دعا کرتے ہیں(۲)

  • 1

    قوم

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    سچے پاکستانی

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    عزت اور وقار

  • 1

    ملت

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    تقدیر

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    تاجِ سرِ دارا

منتخب
  • 1

    یہ نہ ہُوا تو ’’کچھ نہ کچھ‘‘ ہو کر رہے گا

  • 2

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 3

    سعودی عرب، پورے خاندان کےلئے ایک فائنل ایگزٹ ویزا

  • 4

    ولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریک

  • 5

    اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی عمران حکومت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group