کوئی بھی جماعت اکیلے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی‘ شاہی سید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں پر امن طریقے سے پر امن انتقال اقتدار کی جانب گامزن ہے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اسلاف کے خوابوں کی تعبیر ہے آج کے تاریخی دن کے توسط سے پوری قوم اور خاص طور پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیںعوامی نیشنل پارٹی نے اپنی قربانیوں سے جمہوری تسلسل کی بنیاد رکھی ہے ملک کو انتہائی گھمبیر حالات کا سامنا ہے اور کوئی بھی جماعت اکیلے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی سیاسی قیادت کی جانب سے گزشتہ روز اور آ ج کے فیصلوں سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وہ ماضی سے کافی سبق سیکھ چکے ہیں ، شہر میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوس ناک ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ رکن خیبر پختون خوا اسمبلی فرید خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں جو حکومت پہلے دن سے ہی امن و امان ،لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے بارے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکی ہے وہ مستقبل میں عوام کے مسائل کیا حل کرے گی ڈرون مار گرانے کے دعویدار اب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کہ ڈرون حملے رکوانا ان کا کام نہیں مسائل کے حل کے نام پر ووٹ حاصل کر کے قوم کو دھوکہ دیا گیا ہے تاہم قوم اب باشعور ہو چکی ہے اور وہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کرےگی۔