61 نمبر ویگن کا روٹ بحال کیا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے ویگن نمبر 61 کا روٹ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے لہٰذا حکومت اسے فوری بحال کرے۔