بابا جی مولانا محمد اعظمؒ نوشاہی کا عرس کل ہوگا
لاہور (پ ر) بابا جی حضرت مولانامحمد اعظمؒ قادری نوشاہی کا عرس مبارک 5 جون (بدھ) کو میرووال (ضلع شیخوپورہ) میں ہوگا۔ زینت القرا قاری غلام رسول، صاحبزادہ بشیر تبسم اویسی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ تلاوت کلام پاک عرس کے مہتمم حافظ محمد عمار علی خان اور حافظ سید مسعود الحسن کریں گے، متعددنعت نواں حضرات ثناءخوانی کریں گے۔