مجلس وحدت المسلمین کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کی نومنتخب10 رُکنی کابینہ نے پنجاب سیکرٹریٹ میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ سے حلف لیا۔ مرکزی کابینہ میں علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شفقت شیرازی، سید ناصر عباس شیرازی، سید مہدی عابدی، سید مبارک علی موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی مرکزی سیکرٹری فرہنگ اور علامہ حسنین گردیزی مسﺅل مرکزی سیکرٹریٹ منتخب ہوئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔