رائے عقیل عباس کی رانا اقبال کو مبارکباد
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا اقبال کی سیاسی و آئینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ گذشتہ اسمبلی کے ایوان کو انہوں نے انتہائی سمجھداری اور مہارت سے چلا کر اپنی اہلیت ثابت کر دی ہے۔ انکے بھائی نو منتخب ایم این اے رانا حیات نے مشرف آمریت کا جس ہمت اور حوصلہ سے مقابلہ کیا تھا وہ عوام کو آج بھی یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا اقبال خان مستقبل میں بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان کو جمہوری انداز میں چلا کر اعلی روایات قائم کرئینگے۔