نوازشریف ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے : رانا نثاراحمد
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہمنا رانا نثاراحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں ثابت ہو گیا ہے کہ میاں نوازشریف پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔