پنجاب اسمبلی کا اجلاس‘ مسلم لیگ (ن) کے ارکان شہباز شریف سے انکی نشست پر جا کر ملتے رہے
لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نامزد وزیراعلیٰ شہباز شریف سے انکی نشست پر جا کر ملتے رہے۔ سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ایوان میں موجود نامزد وزیراعلیٰ شہباز شریف آئے تو اس کے بعد (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ اٹھ کر میاں شہباز شریف سے ہاتھ ملاتے اور ان کو وزارت اعلیٰ پر نامزدگی پر مبارکباد دیتے رہے۔