پنجاب اسمبلی میں چھوٹی سی اپوزیشن بھی متحد نہ ہوئی تو حکومت کو فائدہ ہوگا: بادشاہ قیصرانی
لاہور (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر بادشاہ قیصرانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چھوٹی سی اپوزیشن بھی متحد نہ ہوئی تو حکومت کو فائدہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ پنجاب کے مسائل بہت زیادہ ہے اور بطور اپوزیشن ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسائل کے حل کے لئے بھرپور آواز بلند کریں اور اس کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا اور اگر چھوٹی سی اپوزیشن بھی متحد نہ ہوئی تو ایوان میں حکومت کو فائدہ ہوگا اس لئے ہمیں جلد از جلد کسی کم از کم ایجنڈے پر متفق ہو جانا چاہیے۔