حکومت بیرونی دباﺅ کے باعث موت کی سزاﺅں پر عمل نہیں کر رہی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
کراچی (آن لائن + آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ بیرونی دباو¿ پر حکومت موت کی سزاو¿ں پر عمل درآمد نہیں کررہی، سزا ئے موت کے ملزمان عیش وعشرت سے جیل میں زندگی گزار رہے ہیں، امن کیسے ہوگا، حکومت ججز کی تقرری نوٹیفیکشن جاری کرے تو انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔وہ پیر کوکراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دینے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری نہ ہونے سے دباو عدالتوں پر پڑ رہا ہے ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے تو انصاف کی فراہمی میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے کہا کہ بیرونی دباو پر موت کی سزاوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اگر سزائے موت پانے والے ملزمان جیلوں میں عیش و عشرت سے رہیں گے تو جرائم کی بیخ کنی اور امن کیسے قائم ہوگا۔ سیشن ججز نے 50 فیصد مقدمات نمٹا دئیے ہیں۔ ماتحت عدلیہ میں ججوں کی ضرورت ہے مگر حکومت نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہی۔