سعودی شہزادے نے پاس ہونے کی خوشی میں دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ یورو کی پارٹی دے ڈالی
پیرس (اے پی اے) اپنی شاہ خرچیوں کی وجہ سے مشہور ایک سعودی شہزادے نے ڈگری ملنے کی خوشی میں پیرس کے ڈزنی لینڈ میں دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ یورو کی پارٹی دے ڈالی۔ شہزادہ فہدالفیصل نے معاشی بحران سے دوچار فرانسیسی عوام کوسکتے میں ڈال دیا جب انہوں نے ڈگری ملنے کی خوشی میں 3 دن کےلئے ڈزنی لینڈ بک کرایا اور اپنے 60 دوستوں کے ساتھ خوب موج مستی کی۔شہزادے اور انکے دوستوں اور مہمانوں کیلئے خاص طور پر ڈزنی کریکٹرز کے ملبوسات بھی تیار کئے گئے جبکہ 3 دن تک ڈزنی لینڈ میں اسپیشل سکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔