فہمیدہ مرزا 5 سال 2 ماہ 15 دن سپیکر قومی اسمبلی رہنے کے بعد سبکدوش
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے پانچ سالہ دور میں سپیکر کے طور پر خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 5 سال 2 ماہ 15 دن سپیکر قومی اسمبلی رہنے کے بعد عہدہ سے سبکدوش ہو گئیں۔ انہیں ملکی پارلیمانی تاریخ کی پہلی خاتون سپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بطور سپیکر قومی اسمبلی ان کی کارکردگی کو نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی بھرپور انداز میں سراہا ہے۔