میانمار سے ہجرت کرکے تھائی لینڈ جانے کی کوشش، 10روہنگیا مسلمان جاں بحق
میانمار (اے ایف پی) کشتی ڈوبنے سے 10روہنگیا مسلمان جاں بحق ہو گئے۔ یہ افراد میانمار حکومت کے مظالم سے تنگ آکر تھائی لینڈ جانا چاہتے تھے۔ ان میں چھ خواتین، تین مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ حکام نے بتایا مزید 30مہاجرین کو بچا لیا گیا جو تھائی لینڈ ہجرت کرکے آنا چاہتے تھے۔