عبدالمالک کو وزیراعلیٰ بنا کر نوازشریف نے جو قربانی دی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی، اسلم بھوتانی، حاصل بزنجو
عبدالمالک کو وزیراعلیٰ بنا کر نوازشریف نے جو قربانی دی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی، اسلم بھوتانی، حاصل بزنجو
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے سابق سپیکر اسلم بھوتانی اور نیشنل پارٹی کے سینئر نائب میر حاصل بزنجو نے نجی ٹی انٹرویو میں کہا ہے ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلیٰ بنا کر نوازشریف نے جو قربانی دی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس سے پہلے سندھ میں تو اکثریت نہ ہونے کے باوجود بھی حیلوں بہانوں سے حکومت بنا لی جاتی تھی جبکہ یہاں بلوچستان میں نوازشریف نے اپنی بنی بنائی حکومت کو چھوڑ کر نیشنلسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔ یقیناً نوازشریف کے دل میں بلوچستان کا درد ہے۔ ان کی پوری زندگی پر کرپشن کا دھبہ نہیں ہے۔بلوچستان کے مسائل میں سکیورٹی فورسز کو آن بورڈ لینا پڑے گا۔ میاں نوازشریف نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کی قربانی دے کر نیشنلسٹوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد کردی ہے۔اب بلوچستان میں کوئی ایم پی اے 25,25 کروڑ روپے کا تصور نہ کرے نہ ہی بلوچستان میں 62 وزارتیں ہوں گی۔ہمیں بلوچ ناراض نوجوانوں کو منانے کیلئے میڈیا، وفاقی حکومت خاص کر میاں نوازشریف اور فوج کی بھی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم اللہ نذر، براہمداغ کے پاس جائیں گے ان سے بات کرکے سمجھائیں گے تاکہ وہ یہاں پر فیڈریشن کا حصہ بنیں۔
بھوتانی/بزنجو