آئندہ بجٹ میں وزیراعظم، وزراء بیورو کریسی کے اخراجات وپروٹوکول میں نصف کٹوتی کی تجویز
اسلام آباد(آئی اےن پی)آئندہ بجٹ میں وزیراعظم، وزراء اور بیورو کریسی کے اخراجات اور پروٹوکول میں نصف کٹوتی کی تجاویز متوقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے کر دی گئیں۔ زرائع کے مطابق بجٹ 2013-14 ءمیں وزیراعظم، وزراء اور بیورو کریسی کے اخراجات اور پروٹوکول میں نصف کٹوتی کا امکان ہے جن کے بارے میں حتمی فیصلہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس سات جون کو منعقد ہو گاجس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری خزانہ اور وزرا اعلی شریک ہوں گے۔ کونسل کے اجلاس کے بعد تین روز کے اندر اندر بجٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔