سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سردار مقیم خان کھوسو کو حلف اٹھانے سے روک دیا
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے جیکب آباد سے صوبائی سیٹ پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن سردار مقیم خان کھوسو کو حلف اٹھانے سے روک دیا اور مقدمہ کی سماعت کیلئے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ یاد رہے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 جیکب آباد سے 11 مئی کو ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے محمد اسلم ابڑو کو کامیاب قرار دیا تھا جنہوں نے 15757 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے مقیم خان کھوسو نے 15643 ووٹ حاصل کئے۔ ایک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں مقیم خان کھوسو کامیاب ہوئے جس پر الیکشن کمشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔