صحت حکام خسرہ کنٹرول کرنے میں ناکام‘ مزید 12 بچے ہسپتال داخل
ملتان (وقائع نگار خصوصی) خسرے کا مرض دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور محکمہ صحت حکام اس مرض کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ملتان شہر اور گردونواح سے گزشتہ روز بھی خسرہ میں مبتلا 12 بچوں کو نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس لایا گیا ہے جبکہ خسرہ میں مبتلا بچوں کے والدین کی اکثریت اس مرض کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کی بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر موجود ڈاکٹروں سے ان کا علاج کروا رہی ہے جو کہ محکمہ صحت حکام کی آنکھوں سے بھی اوجھل ہیں۔ گزشتہ روز داخل ہونے والے 12 مریضوں میں ٹیناں والی کھوئی ملتان کا 3 ماہ کا احمد‘ حافظ جمال روڈ قاضی مٹھو دربار کا 8 ماہ کا علمدار حسین‘ سمیجہ آباد سبزی منڈی ملتامن کا اڑھائی سالہ شاہ زین‘ ہیڈ نوبہار ملتان کا 4 سالہ حذیفہ‘ کبیروالا کی 4 سالہ قبرہ بی بی‘ مظفرگڑھ کا 2 سالہ فیضاں‘ وہاڑی کا 3 سالہ عادل‘ ڈیرہ غازی خان کا ڈیڑھ سالہ ارسلان خانیوال کا 9ماہ کا احسان‘ عبدالحکیم خانیوال کا 5 ماہ کا عون عباس شامل ہیں۔
خسرہ